نئی دہلی4اکتوبر(ایس انیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے لک آؤٹ سرکلر کیس میں سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں کہاکہ اگر آپ ان دستاویزات کو دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے کہ کس طرح کارتی چدمبرم نے بیرون ملک جا کر ثبوتوں کو تباہ کیا۔ سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ کیا سی بی آئی ایسے دستاویزات کورٹ کو دے سکتی ہے جوکارتی کو نہیں دی گئی ہیں۔ اب اگلے سماعت اس معاملے میں 9 اکتوبر کو ہوگی۔سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ کارتی چدمبرم جب بیرون ملک گئے تھے تو انہوں نے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑکی ہے۔سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ کارتی چدمبرم نے اپنے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے رقم کی لین دین کی اور اکاؤنٹس کو بندکر دیاہے۔ سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ لک آؤٹ سرکلر کا مطلب یہ نہیں کہ کارتی چدمبرم کوگرفتار کیا جائے بلکہ یہ کہ ان کو بیرون ملک جانے سے روکاجائے۔